پاک بھارت امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے: وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب  میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،موسمیاتی تبدیلی اور کورونا کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا، پاکستان کو خوراک، تیل اور معاشی چیلنجوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ ہے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیلاب نے پاکستان کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرکے رکھ دیا، دنیا میں غربت اور بھوک میں اضافہ ہورہاہے، بحرانوں پر قابو پانے کےلیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کےلیے اقدامات کیے جارہےہیں، سی پیک کےذریعے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے،افغانستان میں عالمی امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، فلسطینی سرزمین پر بھی دیرپا امن کا قیام ضروری ہے، پاکستان اور او آئی سی نے اسلاموفوبیا جیسے مسائل کوعالمی سطح پر اجاگرکیا، باہمی احترام، عزت اور مساوات ہی سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دنیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں