کراچی:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی،اربوں روپے کی غذائی اجناس برآمد

  کراچی: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے اجناس کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے ڈیڑھ ارب روپے کی غذائی اجناس برآمد کرلیں جنہیں بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کے دوران دو لاکھ سے زائد چینی و دیگر اجناس کی چھپائی گئی بوریاں برآمد کی گئی ہیں.

ذرائع کے مطابق حساس ادارے ، پولیس اور ڈی سی کیماڑی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام سے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی چینی ، کالے اور سفید چنے کی 2 لاکھ  بوریاں برآمد کرلیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں