
کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی کے مہران گوٹھ میں مرشد اسپتال کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا.
میڈیکل کیمپ میں مہران گوٹھ ویلفیئر کے رہنما نورالدین جمالی، منیر احمد مگسی، منصور داؤچ، فقیر محمد اور دیگر نے شرکت کی۔
میڈیکل کیمپ فری، میڈیکل کیمپ میں پانچ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نورالدین جمالی اور دیگر نے کہا کہ مہران گوٹھ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ان کا کہنا تہا کے وہ مرشد ہسپتال کے مشکور ہیں جنہوں نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے.
اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت. کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے کہا کہ پانچ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے آپریشن بھی کیے جائیں گے۔
