
خیرپور:رانی پور میں پیر کی حویلی پر کام کرنے والی کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ایک ہی دن بعد ایک اور تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیا۔
عدالتی حکم پر ڈی ایس پی صفی اللہ سولنگی کو کیس کا نیا تفتیشی افسر لگایا گیا تھا تاہم اگلے ہی دن انہیں ہٹا کر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عبدالقدوس کلہوڑو کو نیا تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر انسپیکٹر بچل قاضی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ڈی ایس پی کی سطح کے کسی افسر کو تفتیشی افسر لگایا جائے۔
