
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) نے 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کردی۔
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کردی نظر ثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں پر 7 میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔
