نیب زدہ افسران آج بھی بااختیار ہیں، صدر الدین شاہ راشدی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ نیب زدہ افسران آج بھی بااختیار ہیں،سندھ میں رائج کرپٹ مافیا کا سسٹم توڑنے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا:

کراچی میں پیر صدرالدین شاہ راشدی کی زیر صدارت جی ڈی اے کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سید زین شاہ، صفدر عباسی اور  سردار رحیم سمیت حسنین مرزا شریک ہوئے۔

اس موقے پر صدر الدین شاہ نے کہا کہ عبوری حکومت میں موجود پیپلز پارٹی کے نمائندے آرمی چیف کی اعلان شدہ پالیسی کو ناکام بنانے کے درپے ہیں۔

صدر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس تک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نیب زدہ افسران آج بھی بااختیار ہیں،سندھ بھر میں غیر جانبدار اہلکار تعینات کیے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں