
جامشورو: نورین فاطمہ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ جینڈر وائیز کورٹ میں ہوئی۔
وکیل مدعی میر مگریو کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزم احسن اور ان کے والد محمد علی کی درخواست ضمانت مسترد کری۔
ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزمان عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نورین فاطمہ کیس میں ان کے بھائی ملزم محسن اور چچہ محمد جمن مہر کو پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پانچھ ماہ پہلے سہون کے قریب نورین فاطمہ کی گھرسے لاش ملی تھی جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔
نورین کے شوہر منصور سومرو نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے، جبکہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔
مدعی منصور سومرو کی طرف سے کیس کی پیروی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میر مگریو کررہے ہیں۔
