
ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔
ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی لاہور ایئر پورٹ پر شائقین اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا۔
بہترین تھرو ستاسی اعشاریہ آٹھ دو میٹر رہی، آدھے میٹر کے فرق سے بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
