
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اپنےکسی افسر کو کمپلینٹ دائر کرنےکا مجاز قرار دے سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو کمپلینٹ دائر کرنے کا کہا، صدر مملکت نے 14اگست کو قیدیوں کی سزا میں 6 ماہ کی معافی کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا دورانیہ پہلے بھی کم اور تین سال قید تھا۔
سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی جائے۔
