امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل کی مزار قائد پر حاضری

کراچی: امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے مزار قائد پر حاضری کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دورہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مضبوط مشترکہ تعلقات کے عزم کا اعادہ ہے۔

امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بانی پاکستان اور ان کے عظیم ورثہ کو خراج بھی عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے، وسیع الشراکتی کاروباراور تعلیمی مواقع کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے میں تعاون اس عزم کا حصہ ہے۔

امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل  کا کہنا تھا کہ امریکا بانی پاکستان کے متحد اور جمہوری سماجی انصاف یکساں معاشی مواقع اور برابری کے اصولوں پر مبنی پاکستان کے اعلیٰ مقصد سے متفق ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں