
چار بچوں کے ساتھ بھارت جانے والی سیما حیدر نے فلمی دنیا میں انٹری کیلئے آڈیشن دیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر کو فلم ’کراچی ٹو نوائیڈا ‘کے آڈیشن کیلئے دیکھا گیا جس کی کہانی سچن اور سیما کی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔
سیما حید رنے جانی فائر فوکس پروڈکشن ہاؤس کو فلم ’کراچی ٹو نوائیڈا ‘ کیلئے آڈیشن دیا ہے۔
میڈیا پر سیما حیدرکے آڈیشن کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں آڈیشن کے دوران اداکاری کرتے دیکھا گیا۔
