
کراچی: چیئرمین مورڑو میربحر علی اکبرکی ہدایت پر مورڑومیربحرٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کوبروئے کا لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہارمیونسپل کمشنرالہی بخش سیال نے ایجوکشن اور میڈیکل کے افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا میونسپل کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورڑومیربحرٹاؤن کے اسکولوں میں تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے محدود وسائل میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں
انہوں نے کہا کہ مورڑومیربحرٹاؤن کے اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اساتذہ کرام بھی اپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دیں تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے کہ جسے حاصل کرکے انسان میں نہ صرف شعور پیدا ہوتا بلکہ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے اور معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکتا ہے جبکہ ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے سندھ گورنمنٹ سے درخواست کی ہے تاکہ ڈسپنسریوں میں طبی امداد ممکن بنائی جاسکے تمام ہسپتالوں، ڈسپنسریوں کے اطراف صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
