قابل پریمئر لیگ میں ایک ہی اوور میں 7 چھکے اور ایک چوکا

افغانستان میں کھیلی جا رہی کابل پریمیئر لیگ میں ایک اوور میں اڑتالیس رنز بن گئے جب کہ بیٹر نے بالر کو تختہ مشق بناتے ہوئے ایک اوور میں 7 چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا۔

ایک ہی اوور میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ہنٹرز کے صدیق اللہ اتل تھے جنہوں نے ڈیفنڈرز کے عامر زازئی کو نشانے پر رکھا اور ایک ہی اوور میں 7 چھکے، ایک چوکا لگا کر اوور میں مجموعی طور پر 48 رنز بنا ڈالے۔

یہ ناقابل یقین کارنامہ ایسے انجام پایا کہ عامر زازئی نے اوور کی پہلی گیند نو بال پھینکی جس پر صدیق اللہ نے چھکا جڑ دیا۔ اگلی بال وائیڈ ہوگئی اس پر بھی بیٹر نے چوکا لگا دیا۔

اس کے اگلی چھ گیندیں قانونی تھیں مگر سب پر صدیق اللہ نے ہاتھ صاف کرتے ہوئے لگاتار چھکے جڑ دیے۔ 56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 118 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں