ڈاکٹر نبی بخش ناریجو سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کے پرو وائس چانسلر تعینات

حیدرآباد (رپورٽ : انيل حب علي) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ جرائم کے چیئرمین ڈاکٹر نبی بخش ناریجو کو سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کا نیا پرو وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 سندھ یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام محمد بھٹو کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے شعبہ کرمنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر نبی بخش ناریجو کو یونیورسٹی آف سندھ میرپورخاص کیمپس کے پی وی سی چار سال کے لیے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

 واضح رہے کے ڈاکٹر نبی بخش ناریجو نے 2010 میں پی ایچ ڈی "سندھ میں ڈاکو کلچر کے سائنسی تجزیے” پر تحقیق کی، سندھ میں ڈاکو کلچر کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی ریسرچ جنرل پر تحقیقی مقالے بھی شایع ہوئے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر نبی بخش ناریجو سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی کوشش ہے کہ میرپورخاص کیمپس کو ایک مثالی کیمپس بنائیں گے اور ہم  سب اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سندھ یونیورسٹی کو مالیاتی خسارے سے نکالیں گے۔

 ڈاکٹر ناریجو کے حوالے سے سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کے اساتذہ سے رابطے کرنے پر انہوں نے بتایہ کے سندھ یونیورسٹی کے شعبہ کرمنالوجی کے چیئرمین ہیں، اس لیے ہمیں اس سے بہتری کی امید کر سکتے ہیں، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں