
ملک کے معروف بلدڑ صائمہ گروپ کے جانب سے کراچی میں ایک اور پراجیکٹ کا شاندار افتتاح کیا گیا۔
مین شاھراع فیصل جناح ائرپورٹ کے قریب ‘گرینس ریذیڈنسیا’ پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا جس میں ریئل اسٹیٹ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو میں صائمہ گروپ ذیشان سلیم زکی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کسٹمرز کی آسانی کیلئے قیمت مناسب تعین کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا پراجیکٹ جس میں دور جدید کی تمام تر سہولیات موجود ہوں تو اس میں بکنگ کرانے کے لے دیر نہیں کرنہی چاہیے۔

ہیڈ آف صائمہ گروپ کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ بھی پہلے کی طرح کامیاب ہوگا کیوں کے ہم پہلے سے ہی تمام قانونی لوازمات پورے کرتے ہیں تا کہ الاٹیز کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

ذیشان سلیم زکی کا مزید کہنا تھا کہ پرائم لوکیشن ہے آج جوبھی آئے گا کل اسی کا ہی فائدہ ہوگا، لوگ آئیں اور بھترین موقعے سے فائدہ اٹھائیں۔
اس موقعے پر چیئرمین آباد ساؤتھ راحیل رینچ کا کہنا تھا کہ صائمہ گروپ کا بہت بڑا نام ہے اور ذیشان سلیم زکی نے ہمیشہ بھترین کام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلڈر ہمیشہ وہ کام کرتا ہے جس سے الاٹیز کو بھی فائدہ ہو، آنے والا وقت اور بھتری لائے گا۔

چیئرمین آباد ساؤتھ راحیل رینچ کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے تمام مطالبات کو اہمیت دی انشاء اللہ مستقبل میں مٹیریل کے ریٹ کم ہونگے تو قیمتیں بھی کم ہونگیں۔
