
موسمیاتی تبدیلی اورماحولیات کی وزیرشیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کوموسمیاتی فنڈز تک محدود رسائی اورتکنیکی صلاحیت کے فقدان کے دوہرے چیلنجز کاسامناہے جو موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام کے اہداف کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
اسلام آباد میں برطانوی حکومت کے زیراہتمام موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی روک تھام کیلئے فنڈز کی فراہمی کاپروگرام شروع کرنے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام کے فنڈز کی فراہمی جیسے پروگرام، سرکاری اورنجی شعبوں میں آگہی کے فروغ اور ان کی صلاحیت کار میں اضافے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ آگاہی اورعوامی دلچسپیوں کوحکومتی اہداف کے مطابق ڈھال کر موسمیاتی فنڈز کے حصول کے پروگرام کی افادیت میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔
