لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح،سعودیہ 50 کروڑ ڈالر دے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں آرمی چیف عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

 2000 لاج اسکیل فام بنیں گے، 3 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ سعودی عرب فوری 50کروڑ ڈالر لگائے گا۔

جدید کاشتکاری کے منصوبے کیلئے 44 لاکھ ایکڑ اراضی کی نشاندہی کر لی گئی، منصوبے سے 2 ٹریلین روپے کی معاشی سرگرمیاں ہونگی

کسانوں کو موسمی تبدیلیوں، فصلوں کی سیٹیلائٹ نگرانی، پانی،کھاد اور اسپرے کے استعمال کے بارے میں بروقت معلومات دی جائیگی، 40لاکھ کسانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے۔

کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی ملے گی۔ پاک فوج نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا ہے جسکے تحت جدید کاشتکاری کے متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں