میئر کراچی مرتضیٰ وہاب و سی او او واٹر بورڈ کی جعفری الائنس کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات

کراچی:  میئر کراچی و چیئرمین واٹر بورڈ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے جعفری الائنس کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں محرم الحرام سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کرنے اور تمام مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات کے خاتمے کی یقین دھانی کرادی، ملاقات کے دوران جعفری الائنس کے مرکزی رہنما شبر زیدی، چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، ایس ئی سید اعجاز احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے،

اس موقع پر میئر کراچی نے واٹر بورڈ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھیں جائیں تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے جبکہ تمام متعلقہ اداروں بلخصوص شیعا علماء کرام اور جعفری الائنس کے رہنماؤں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے،

 اس کے علاؤہ یکم محرم الحرام تا یوم عاشورہ تک متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کے لیے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اور مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر مطلوبہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام سپڑیڈینٹ انجینئرز مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں اور جلوس کے راستوں کی نشاندہی کے لیے اپنے اپنے علاقوں کا معائنہ کریں گے جبکہ تمام ایگزیکٹیو انجینئرز اپنے ماتحت عملے سمیت جیٹنگ اور سکشن مشینوں کے ساتھ ھاء الرٹ رہیں گے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں