
کراچی: سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نےسوئیڈن میں ایک غلیظ شخص کی طرف سے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا بھر کے مسلمانوں اور غر مسلموں کے لئے لمحہ فکریہ ہے اس سطرح کی گھٹیا حرکتیں دیگر ممالک میں بھی ماضی میں کی جاتی رہی ہیں لیکن کچھ گندی ذہنیت کے لوگ سستی شہرت کی خاطر کبھی قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہیں اور کبھی نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہیں اس پر اُمت مسلمہ کی کمزریوں کی وجہ سے مٹھی بھر لوگ ہیں جو اس طرح کی منفی سرگرمیاں کرتے ہیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف تمام مذاہب بالخصوص مسلمانوں کو پوری طاقت کے ساتھ متحد ہوکر ملکی سطح پر تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر پارٹیوں کے جھنڈے اُٹھانے کے بجائے پاکستان کا جھنڈا اُٹھائیں اور اسلام دُشمن قوتوں کو سخت پیغام دیں۔
دین اسلام محبت پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے قرآن مجید نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ تمام قوموں کیلئے ایک روشنی ہے اس پر عمل کرکے ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، محروم طبقات کو انصاف فراہم کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کی اصلاح کی جاسکتی ہے اس کی بے حرمتی کرنے والا کوئی بھی شیطان صفت انسان کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہوسکتا ایسے لوگوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سوئیڈن سفیر کو فوری طور پر واپس کیا جائے جب تک سوئیڈن حکومت قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو قرارواقعی سزا نہیں دیتی اُس وقت تک بین القوامی سطح پر بھی تمام ممالک سے مطالبہ کیا جائے کہ سوئیڈن حکومت سے تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
