میئر کراچی کی ہدایت پر کورنگی میں مین ہولز کے اندر حفاظتی جالوں کی تنصیب شروع

میئر کراچی کی ہدایت پر کورنگی میں مین ہولز کے اندر حفاظتی جالوں کی تنصیب شروع

کراچی: کھلے اور ٹوٹے ہوئے مین ہولز میں گرنے کے حادثات کی روک تھام کے لیے واٹر کارپوریشن کا اہم اقدام

ترجمان سیوریج اینڈ واٹرکارپوریشن کے مطابق کورنگی میں سیوریج مین ہولز کے اندر خصوصی حفاظتی جال نصب کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں کورنگی نمبر 6 میں رئیس اسٹینڈرڈ بریانی ہاؤس کے سامنے مین ہولز میں حفاظتی جال نصب کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہر کے دیگر حساس مقامات پر بھی مرحلہ وار حفاظتی جال نصب کیے جائیں گے،مصروف شاہراہوں، بازاروں، اسکولوں، مساجد اور عوامی مقامات پر واقع مین ہولز کو ترجیح دی جائے گی۔

ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل کا مین ہولز میں حفاظتی جالوں کی تنصیب کے اقدام کا خیرمقدم

ٹاؤن چیئرمین لانڈھی کا میئر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی سے اظہار تشکر

ٹاؤن چیئرمین لانڈھی کے مطابق لانڈھیمین ہولز میں حفاظتی جالوں کی تنصیب شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں