وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چینی خلائی اسٹیشن پر موجود پہلے پاکستانی خلا باز سے ویڈیو کال پرگفتگو

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چینی خلائی اسٹیشن پر موجود پہلے پاکستانی خلا باز سے ویڈیو کال پرگفتگو

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  اسلام آباد میں اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کا دورہ کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے  اسلام آباد میں اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کے دورے کے موقع پر  چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر موجود پہلے پاکستانی خلاء نورد محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو کی۔

وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو تاریخی خلائی مشن پر مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے باعثِ فخر ہے، محمد ذیشان علی پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، ان کی کامیابی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے محمد ذیشان علی کے اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد  دی گئی، وزیراعظم کی محمد ذیشان علی کی تربیت اور تیاری میں معاونت کرنے والے تمام ماہرین اور ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے مشن میں شریک چینی خلا بازوں کو بھی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہمیں ایسے نوجوانوں پر فخر ہے جن کے حوصلے ستاروں سے آگے پرواز کرتے ہیں،  محمد ذیشان علی کی کامیابی نے نئی سرحدوں اور خلائی تحقیق کے نئے امکانات کے دروازے کھول دیے ہیں، محنت، مقصد سے وابستگی، مسلسل کوششوں اور غیر متزلزل عزم نے محمد ذیشان علی کو اس تاریخی مقام تک پہنچایا،  محمد ذیشان علی کی کامیابی پاکستان کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کی عکاس ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہِ راست گفتگو کی اور کہا کہ  ہم اور پوری قوم آپ کی کامیابی پر فخر کرتی ہے، مسلح افواج کو بھی اس تاریخی کامیابی پر فخر ہے.

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ پاکستان کا  سپوت خلا میں پہنچا اور اس نے یہ عظیم کامیابی حاصل کی،  خلائی اسٹیشن میں  موجودگی پاکستان اور چین کی آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کا قابلِ فخر ثبوت ہے۔پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، پاک چین  دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری اور شہد سے مٹھی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی اب کائنات کی وسعتوں تک پہنچ چکی ہے، خلاء میں  موجودگی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے علامہ اقبال کے وژن کی عملی تعبیر ہے،  محمد ذیشان علی نے علامہ اقبال کے نوجوانوں سے متعلق تصور کو حقیقت کا روپ دیا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

خلا بازمحمد ذیشان علی نے خلائی اسٹیشن سے پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت سےبراہِ راست گفتگو میں کہا کہ   پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور فخر کی بات ہے، زمین سے 400 کلومیٹر بلندی پر 7.9 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے  پاکستان کی نمائندگی کر رہاہوں، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے،   آپ کے حوصلہ افزا کلمات اور نیک تمناؤں پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں، طے شدہ منصوبے کے مطابق  ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، چین کے خلائی سٹیشن پر اپنی ذمہ داریاں اور تحقیقی کام پوری لگن سے کر رہا ہوں۔

محمد ذیشان علی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی توقعات کے مطابق سائنسی تحقیق کا کام انجام دے رہا ہوں،  اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہوں،  پاکستان کی نمائندگی اور سائنسی تحقیق میں حصہ لینا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ونگ کمانڈر ذیشان  کے  پر خلوص اور پرجوش الفاظ سن کر ہر پاکستانی کے دل فخر اور مسرت سے سرشار ہو گیا،   آپ کا  پیغام ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے،  آپ کا پیغام  نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے  نئی روح پھونک دے گا، چیئرمین سپارکو،  ٹیم اور چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کو  شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کے خلائی مشنز اور دیگر متعلقہ شعبوں میں پیش رفت کا یہ ایک نیا آغاز ہے،  پاکستان سمجھتا ہے کہ خلا کو پُرامن مقاصد اور  انسانیت کی  بھلائی کیلئے استعمال ہونا چاہیے،  خلائی اسٹیشن پر  تجربات  پوری عالمی برادری کے سائنسی علم میں اضافے کا ذریعہ بنیں گے،  آپ  چینی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایسے  تجربات کر رہے ہیں جن سے  عالمی سائنسی برادری مستفید ہوگی۔

وزیراعظم  شہباز شریف کی جانب سے محمد ذیشان علی اور  تمام خلاء نوردوں کے لیے نیک تمناؤں اور بہترین صحت کا اظہار  کیا گیا ور کہا گیا کہ  پوری پاکستانی قوم آپ کی  شاندار خلائی مہم کی کامیابی اور بحفاظت وطن واپسی کی منتظر ہے،  ان شاء اللہ  تاریخی سنگِ میل کو بنیاد بنا کر پاکستان مزید کامیابیاں حاصل اور نئی بلندیوں تک پہنچے گا،  پاکستان اس تاریخی کامیابی کی بنیاد پر خلائی تحقیق کے میدان میں مزید آگے بڑھے گا۔

محمد ذیشان علی  نے کہا کہ  چین کے خلائی اسٹیشن سے آپ سے براہِ راست گفتگو میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے،  آپ کے حوصلہ افزا کلمات اور نیک تمناؤں پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں،    حوصلہ افزا کلمات  سائنسی تحقیق کے کام میں مزید تحریک اور حوصلے کا باعث بنیں گے، چینی خلائی اسٹیشن پر اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ سائنسی تحقیق کا کام جاری رکھوں گا،  آپ کی حوصلہ افزائی مجھے  خلائی اسٹیشن پر  تحقیقی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دینے میں مدددیں گی، پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں