کراچی میں "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد
نیٹ فلکس( Netflix) اور ہدایت کار و تخلیق کار مومنہ درید نے اپنی نئی سیریز All the Love Our Hearts Carry( جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو) کے ٹریلر کی رونمائی کراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سیریز کے ساونڈ ٹریک سے گلوکار عاصم اظہر اور زیب بنگش جبکہ شے گل اور سیریز کے مرکزی اداکار فواد خان نے براہِ راست گائیکی کے ذریعے پرفارمنس پیش کی۔
تقریب میں سیریز کی کاسٹ فواد خان، صنم سعید، ہانیہ عامر، احد رضا میر، اقرا عزیز، خوشحال خان، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، نادیہ جمیل، عمیر رانا، ثمینہ احمد، آمنہ شیخ اور احمد علی اکبر نے شرکت کی۔اس موقع پر مومنہ درید اور مصنفہ فرحت اشتیاق بھی موجود تھیں جبکہ اداکارہ ماہرہ خان نے ٹورنٹو سے خصوصی طور پر آن لائن شرکت کی۔
فرحت اشتیاق کے 2013کے مشہور ناول جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو(All the Love Our Hearts Carry) محبت، دکھ، بے وفائی اور زندگی کے ان اہم فیصلوں کی کہانی ہے جو انسان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
سریز کی ہدایت کاری اور پیش کش مومنہ درید نے کی جن کا شمار پاکستان کی نامور اور بااثر تخلیقی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ہم سفر اور زندگی گلزار ہے جیسے مقبول ڈراموں کی پروڈیوسر ہیں۔ اس سیریز میں انہوں نے پاکستان کے نامور اور مقبول اداکاروں کو ایک ساتھ جمع کیا ہے۔
کہانی کا مرکزی خاکہ
فرحت اشتیاق کے 2013 کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو پر مبنی اور مومنہ درید (ہم سفر، زندگی گلزار ہے)کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریزAll the Love Our Hearts Carry محبت، دکھ، بے وفائی اور زندگی کے ان فیصلوں کی کہانی ہے جو انسان کی زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں۔تین نسلوں اور دو براعظموں پر پھیلی یہ کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ اٹلی کے شہر روم میں سکندر میں (احد رضا میر)اور لیزا (اقرا عزیز) کے درمیان ایک ایسا تعلق پیدا ہوتا ہے جو دونوں کی زندگی بدل سکتا ہے جبکہ محمود (فواد خان) اور وٹوریا(صنم سعید)محبت کے لیے ایک بڑا خطرہ مول لیتے ہیں۔پاکستان میں سیم (ہانیہ عامر)اور زین(خوشحال خان) اس کشمکش میں ہیں کہ آیا ان کی دوستی محبت میں بدل سکتی ہے جبکہ راحت (ماہرہ خان) وقار(بلال اشرف)، سعدیہ (آمنہ شیخ) اور جہانزیب (احمد علی اکبر)محبت کے لیے اپنی حدود سے کس حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں، یہ بھی کہانی کا اہم پہلو ہے۔دوسری جانب شہریار (حمزہ علی عباسی) اور آمنہ(مایا علی)کو ماضی کی غلطیوں اور ان کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جیسے جیسے ان تمام کرداروں کی کہانیاں ایک دوسرے سے جڑتی ہیں، ایک اہم سوال سامنے آتا ہے۔کیا دل میں محفوظ محبت کے سہارے زندگی کا نیا سفر شروع کیا جا سکتا ہے؟
ریلیزکی تاریخ: پہلا حصہ۔ 4دسمبر(سات اقساط)۔ دوسرا حصہ جلد ریلیز کیا جائے گا
ڈائریکٹر: مومنہ درید: پروڈیوسر: مومنہ درید :شورنرمومنہ درید : رائٹر: فرحت اشتیاق:فوٹوگرافی ڈائریکٹر: خضر عباس
موسیقی کی ترتیب: روحیل حیات (کوک اسٹوڈیو کے بانی اور پروڈیوسر)
کاسٹ: فواد خان ( محمود اختر)، ماہرہ خان ( راحت)، صنم سعید ( وٹوریا اختر)، ہانیہ عامر ( امِ مریم ”سیم”)، احد رضا میر (سکندر شہریار)، اقرا عزیز ( امِ کلثوم ،”لیزا”)، خوشحال خان ( زین شہریار)،حمزہ علی عباسی( شہریار خان)، بلال اشرف ( وقار خان)، مایا علی( آمنہ شہریار)، آمنہ شیخ ( سعدیہ)، احمد علی اکبر(جہانزیب)
فارمیٹ: ڈرامہ سیریز۔ پہلا حصہ: 4 دسمبر(سات اقساط)۔دوسرا حصہ: جلد ریلیز کیا جائے گا۔
صنف: رومانوی، ڈرامہ
سیریز All the Love Our Hearts Carry کا پہلا حصہ جمعہ 4 دسمبر کو دنیا بھر میں نیٹ فلکس (Netflix) پر ریلیز ہوگا جبکہ دوسرا حصہ جلد پیش کیا جائے گا۔
