میئر کراچی نے سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح کردیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اسٹریٹ پر 150 ملین روپے کی لاگت سے سڑک، ڈرینیج اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے کام مکمل کیے گئے۔اللہ رازی بریانی سے حیدر فوڈز تک سخی حسن اسٹریٹ کی 2,900 فٹ طویل سڑک کی تعمیر و بحالی مکمل کردی گئی۔سخی حسن اسٹریٹ پر 0.883 کلومیٹر طویل ڈبل کیریج وے تعمیر و بحال کی گئی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سخی حسن اسٹریٹ کی 30 فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر و بحالی سے علاقے کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اسٹریٹ پر 2,900 فٹ طویل ڈرینیج سسٹم تعمیر کیا گیا تاکہ نکاسی آب کے مسائل حل کیے جاسکیں۔سخی حسن اسٹریٹ پر 2,900 فٹ طویل سیوریج لائن بچھائی گئی۔ضلع وسطی میں سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی سڑکوں، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں