مولانا کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا:عطا تارڑ

مولانا کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا:عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا افغانستان اور طالبان کے ساتھ، وہ ایک عسکری جماعت کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں، انہیں ایک قدم پیچھے ہٹ کر راستے نکالنے چاہئیں۔اگر راستے بند نہ کیے جائیں تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، یہ اچھا نہیں لگتا کہ مشرف کا ایل ایف او  منظور کرانے والے مولانا فضل الرحمان آج ایک جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟اگر بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں تو انہیں عدالت میں قانونی دلیل دینی چاہیے، بلاول سیاسی دلیل کی جگہ قانونی اور قانونی دلیل کی جگہ سیاسی دلیل دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے اختلافات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات ختم ہوگئے ہیں، صوبوں سے متعلق معاملہ پارلیمان میں آیا تو پاکستان تحریک انصاف سے بھی رائے لی جا سکتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں