کراچی عمارت سانحہ: سیکریٹری بلدیات،ڈی سی ایسٹ، ڈی جی ایس بی سی اے، ایس ایس پی اور 16 افسران کو ہٹانے کا حکم

کراچی عمارت سانحہ: سیکریٹری بلدیات،ڈی سی ایسٹ، ڈی جی ایس بی سی اے، ایس ایس پی اور 16 افسران کو ہٹانے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیان،16 افسران کو معطل

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، سید ناصر حسین شاہ، ضیاءالحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر حسن نقوی اور دیگر شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت کے گرنے پر شدید ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں کسی ایسے واقع کو برداشت نہیں کروں گا جس میں جانی نقصان یا انسانی ذات کو عذیت  پہنچے ،

وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ لینے کے بعد وزیر بلدیات ناصر شاہ کی مشاور ت سے ان کے محکمہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ نے وسیم شمشاد کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق حکومت کو وسیم شمشاد کو فوری معطل کرنے اور انکوائری کرنے کی سفارش کی

وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت گرنے کے سانحے کے پیش نظر ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی کو عہدے ہٹا  دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے غفلت برتنے پر وزیر داخلہ کی مشاورت سے ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی فوری ہٹا دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کرنے کا حکم دیدیا

ضروری انکوائری کرنے کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی بھی ملازم ملوث پایا گیا اس کے خلاف تعدیبی کارروائی کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ عمارت کے مالک سلمان طاہر اور  بلڈر ذیشان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ عمارت کے آرکیٹیٹ اور انجنیئر کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت دیدی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں