شاہد قمبرانی میڈیا میں کیا تھے اور اب کیا کرتے ہیں؟

میڈیا میں بطور کمیرامین اور ڈائریکٹر 15 برس کام کیا، اب پتا چلا کہ اپنا کام اپنا ہے!

سینئر صحافی حمید بھٹو نے اپنے وال پر رکھی پوسٹ میں لکھا کہ آج رات کو دیر سے فیز ٹو مین قابل احترام میڈیا کے دوستوں محمد علی ابڑو۔ ضمیر ڈیتھو۔ خادم کلھوڑو کے ساتھہ چائے کے ھوٹل پر بھیٹھے تھے کہ اچانک اس دوست نے آواز دی حمید بھٹو، تو مینے اوپر دیکھا کہ یہ نوجوان گڑدن میں ٹھیلا لیکر چیزیں بیچ رہا تھا۔

 اس نے میرے طرف دیکھتے ہی  کہا کہ حمید بھٹو میں شاھد قمبرانی پرانا کیمرہ مین تو مجھے ایکدم جھٹکا لگا اور اس سے ملا تو اسکو وہاں ساتھہ بھٹایا اور اسکے ساتھہ کچھری شروع کردی۔

 شاھد قمبرانی 15 برس سے زائد عرصہ ایک نجی ٹی وی چینل کا میڈیا ورکر رہا کیمرہ مین سے ڈائریکٹر تک اور اس سے پہلے شھداد پور میں بھترین اداکارو ڈائریکٹر بہ رہا۔

 مینے سوال کیا کہ کیا نوکری چھوڑ دی ھے کیا؟ تو یکدم بولا کے چینل مالکان کی اپنی جنگ ھوئی ھم نے پوری جوانی اس چینل کو دی مگر انکی جنگ میں مجھے اس چینل والوں نے نکال دیا تھا، کافی عرصہ مسلسل دھکھے کھانے کہ بعد اپنی محنت مزدوری کر رہا ھوں اپنا پیٹ پالتا ھوں کسی سے خیرات یا بھیک نھی لیتا اور پتا چلا ھے کہ اپنی مزدوری اپنی ہی ہوتی ہے۔

مینے کھا کہ بلکل اپنی مزدوری اپنی ھے، یہ بات میں یہاں موجود میڈیا کے بھیٹے ھوئے ان دوستون کو کافی دیر سے سمجھا رہا ھوں کہ میڈیا کی نوکری پر ڈپیڈ مت کیجے اپنا ٹھیلا بہ لگائے اپنا ھے اور مینے شاھد قمبرانی کو محنت مزدوری پر سلام پیش کیا

مزید کچھری کے دوراں شاہد قمبرانی نے بتایا کہ غربت کی وجھہ سے مجھے اپنے خونی رشتے سگی اولاد بہ چھوڑ چکی ھے بس زندگی مین پیسہ اور عروج کو سب پوجتے ھے اسکے یہ جملے سنکر میں ابتک سوچ میں ھوں کہ یہ جو ھمارے میڈیا کے ورکر ہیں مختلف ٹیلویزن چینلز کے ملازمین ان کو کس کس دربدر ی کا شکار ھونا پڑتا ہے۔ اور اسکا فائدہ چینل مالکان لیتے ھے اور میڈیا ورکر اس طرع بے سھارا بہ اچانک ھو جاتے ھے کوئی مستقبل نھی پرائیویٹ ٹیلویزن کے ورکرز کا اور انکی کوئی مصیبت میں مدد تو دور کی بات کوئی آواز بہ نھی بنتا۔ چینلز کی نوکری نے زندگی کا سبب سکھا دیا ہے۔

 شاھد قمبرانی کی اجازت سے یہ سطور بھت مشکل سی لکھی اور ابتک ایسے بے تھاشا کرادار ھمارے اردگرد موجود ہیں جن کی مصیبت کا ھمیں پتا بہ نھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں