کراچی میں سردی کی دستک، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ
کراچی میں درجہ حرارت 2 ڈگری کمی کے بعد 16.6 سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی جس کے باعث شہر میں خنکی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ہفتے کو شہرکا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 2.4 ڈگری کمی سے16.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت شہرکی فضاوں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔اگلے 3 روزکے دوران شہرکا موسم دن کے وقت خشک اوررات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اورکل شہرکا کم سے کم پارہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ صوبے کے دیگراضلاع میں دن کے وقت موسم خشک اورخنک جبکہ رات کے وقت سرد رہنے کی توقع ہے۔
