ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی مؤقف سامنے لایا جاسکتا ہے:رانا ثناء اللہ

ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی مؤقف سامنے لایا جاسکتا ہے:رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ہے، یہ معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ اس قدر متنازع شکل اختیار کرچکا ہے کہ اب اس کا بہتر حل عوام سے براہ راست رائے حاصل کرنے میں ہی نظر آتا ہے۔ملک میں موجودہ بحرانی صورتحال کے تناظر میں عوام سے اس معاملے پر رائے لینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی مؤقف سامنے لایا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے کو سیاسی طور پر جس حد تک متنازع بنایا جاچکا ہے، اس کا فیصلہ عوام کی رائے کے ذریعے کرنا مناسب ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں