ہمیں اختلافات کے بجائے محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا: ذوالفقار علی شاہ

ہمیں اختلافات کے بجائے محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا: ذوالفقار علی شاہ

وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مزاہب کا فرق نہیں ہے ،شاہ لطیف کا کلام پوری دنیا میں سنا جاتا ہے ،نیو ایئر پر رنی کوٹ پر تقریب رکھیں گے ،سندھ میں رنگ نسل قوم کا کوئی فرق نہیں ہے ،ہمیں محبتیں بانٹنے چاہئیں ،پاکستان کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظور کی تھی ،سندھ محبتوں کی سرزمین ہے۔

کراچی میں فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ امن، محبت اور بھائی چارے کی پہچان ہے، سندھ کے ایسے ثقافتی میلے صوبے کا مثبت اور پُرامن تشخص اجاگر کرتے ہیں، سندھ میں تمام قوموں، زبانوں اور نسلوں کے لوگ محبت سے رہتے ہیں،سندھ میں لسانی یا نسلی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں دیکھی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور اردو بولنے والے سب سندھ کا حصہ ہیں۔

وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان  کے لیے ہمیں محبتیں بانٹنی اور لوگوں کو جوڑ کر رکھنا ہے،سندھ کی تاریخ پانچ ہزار سال قدیم ہے،قیام پاکستان کی قرارداد سندھ اسمبلی نے منظور کی تھی۔ ایسے ثقافتی میلوں کا انعقاد ایک مثبت اور قابلِ تحسین عمل ہے۔ ہمیں اختلافات کے بجائے محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں