شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے: نظیر بھٹو

کراچی: چیئرمین ابراہیم حیدری ٹاؤن نظیر احمد بھٹو نے کہا کہ پانچ جولائی 1977 اب بولو ملک کی تاریخ کا بدترین سیاہ دور تھا اس دن ملک میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا امر جنرل ضیاء الحق نئے ملک پر قبضہ کر کے تباہی کی طرف دھکیل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل ضیاء الحق نے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر جیل میں ڈال دیا اور مارشالہ لگا دیا یہ مارشالہ ملک کی تاریخ کا بدترین مارشل تھا پانچ جولائی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جنرل ضیاء الحق نے ملک کے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جس کے باعث ملک تباہی کی طرف چل پڑا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے جنرل ضیاء الحق کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک کے واحد وزیراعظم تھے جس نے ملک کو ائین دیا عوام کو ووٹ کا حق دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لا کالج میمن گوٹھ مین منقعد  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ٹاون چیئرمین نے مزید کہا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو ملک کے واحد وزیراعظم تھے جنہون نے ملک مین صنعتی انقلاب برپا کیا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پاکستان اسٹیل سمیت دیگر صنعتی ادارے قائم کیئے جن مین لاکہون لوگون کو روزگار ملا۔ کسانون کو مفت مین زمین دی اور پورے ملک مین ذرعی انقلاب لائے جس سے ملک کی معیشیت مضبوط ہوئی۔ انہون نے کہا کہ 5 جولاء 1977 ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس کو کبھی بھلایا نہین جاسکتا اس دن جھموریت پر شب خون مارا گیا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

نظیر بھٹو  نے کہا کہ جنرل ضیاء نے مارشلاء لگا کر کارکنون کو جیلون مین بند وارڈ مین قید کرکے کوڑے مار کر بدترین تشدد کروایا ۔ ملک کے منتخب وزیراعظم شھید ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا۔ تاریخ گواہ ہے آج ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کا نام لینے والا کوئی نہین لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو کو آج بھی لوگ یاد کر کے رو پڑتے ہین کروڑون لوگون کے دلون مین قائد عوام آج بھی زندہ ہین ۔ ہم اپنے قائد شھید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر عمل کرتے ہوئے ملک اور عوام کی خدمت کر رہے ہین ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں  ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں