سید زین شاہ کی قیادت میں کے ڈی اے کی ٹیم کی مہران ٹاؤن میں کارروائی،قبضہ ختم کروایا گیا

سید زین شاہ کی قیادت میں کے ڈی اے کی ٹیم کی مہران ٹاؤن میں کارروائی،قبضہ ختم کروایا گیا

سرکاری اراضی کا تحفظ اور شہریوں کے حقوق کی پاسداری ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی  نے سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات سے محفوظ بنانے کے لیے جاری اقدامات کے تحت مہران ٹاؤن اسکیم، سیکٹر 6-C، ڈسٹرکٹ کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر MB-71 کو تجاوزات سے واگزار کرا لیا۔

کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی ٹیم نے مذکورہ پلاٹ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور آلاٹ شدہ اراضی کا قبضہ بحال کرایا۔ کارروائی کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ زین شاہ نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ رحمت شاہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی، جنہوں نے آپریشن کے دوران انتظامی معاونت فراہم کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ آلاٹ شدہ  اراضی صرف شہری کی ملکیت نہیں بلکہ عوامی مفاد اور شہری ترقی کا اہم اثاثہ ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کے ڈی اے سرکاری  اور آلاٹ شدہ زمینوں پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ ان اراضی کو اصل مقصد کے لیے محفوظ رکھا جا سکے اور قانون کے مطابق شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، تاہم تمام اقدامات قانون اور ضابطے کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں