کراچی میں ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کی سہولت اب گھر بیٹھے دستیاب
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ای ڈومیسائل اور پی آر سی پورٹل کا افتتاح کر دیا
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کے لیے شہریوں کو اب قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔موبائیل ایپلیکیشن کہ زریعے اب ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے کی سہولت اب گھر بیٹھے بنوایا جا سکے گا۔ڈومیسائل اور پی آر سی بنوانے میں ہفتوں کا کام اب گھنٹوں میں ہوگا۔نوجوانوں کا سرکاری نظام سے پہلا واسطہ ڈومیسائل بنواتے وقت پڑتا ہے۔ڈومیسائل بنوانے کا عمل آسان ہونے سے شہریوں میں حکومت کا تاثر بہتر ہوگا۔
آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ای ڈومیسائل سسٹم سے جعلی درخواستوں اور جعلی ڈومیسائل کی روک تھام ہوگی، ای ڈومیسائل کی سہولت سندھ کے دیگر اضلاع تک بھی بڑھائی جائے گی۔
ای پورٹل کے زریعے ڈومیسائیل حاصل کرنے والے نوجوانوں کو چیف سیکریٹری سندھ نے ڈومیسائیل دیئے۔
ای ڈومیسائل کے تحت شہری ڈومیسائل اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی بریفنگ
کمشنر کراچی نے کہا کہ پورٹل پر رجسٹریشن، چہرے کے ذریعے شناخت کی تصدیق اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔
درخواست کی مقررہ فیس آن لائن یا بینک چالان کے ذریعے ادا کی جا سکے گی۔ شہری اپنی درخواست کی پیش رفت اور اس پر ہونے والا فیصلہ پورٹل پر دیکھ سکیں گے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا دفتر دستاویزات کی جانچ کے بعد درخواست پر فیصلہ کرے گا،ڈومیسائل اور پی آر سی کا ڈیجیٹل ریکارڈ ایک ہی نظام میں محفوظ ہوگا، مجاز ادارے جاری شدہ سرٹیفکیٹس کی فوری آن لائن تصدیق کر سکیں گے۔
افتتاحی تقریب میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔
