پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں: جام کمال خان
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ترکمانستان کے وزیر تجارت کی ملاقات۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور تجارتی راہداریوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زرعی اور غذائی مصنوعات کی برآمدات کے لیے خصوصی کارگو پروازیں شروع کرنے پر غورکیا گیا۔
وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے متبادل تجارتی راہداریوں اور سرحد پار نقل و حمل میں سہولتوں پر گفتگوکی گئی۔
جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
