ماحولیاتی نگرانی کے لیے سیپا میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا ہے: فیصل احمد عقیلی
ترکیہ میں جاری کوپ 31کے دوران سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی کی سندھ کی نمائندگی
سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی کی ڈیلٹا بلیو کاربن، ماحول دوست بھٹوں اور توانائی کے مستقبل سے متعلق مختلف اجلاسوں کی صدارت
سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی کی کوپ 31 میں سندھ میں 600 روایتی اینٹوں کے بھٹوں سے فضائی آلودگی کی نشاندہی
سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ روایتی بھٹوں سے قریبی 1 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں،زیگ زیگ ٹیکنالوجی لازمی قرار۔ سندھ میں چار اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل، فضائی آلودگی میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عقیلی نے مزید کہا کہ زیگ زیگ ٹیکنالوجی سےایندھن کا استعمال 24 فیصد کم، اینٹوں کی مضبوطی 87 فیصد بڑھی۔ محکمہ ماحولیات میں کاربن مارکیٹ اورعالمی سرمایہ کاری کےفروغ کے لیے خصوصی یونٹ قائم،نئے منصوبوں پر کام جاری۔ دریائی جنگلات، بائیو گیس اور میتھین گیس کے حصول کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
سیکریٹری فیصل احمد عقیلی کی سندھ میں 13 کاربن مارکیٹ منصوبوں اور چھ ترجیحی موسمیاتی منصوبوں کی نشاندہی
فیصل احمد عقیلی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نگرانی کے لیے سیپا میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔سندھ حکومت کا ماحولیاتی تحفظ، کاربن اخراج میں کمی اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری۔
سیکریٹری فیصل احمدعقیلی کی عالمی سرمایہ کاروں کو سندھ میں موسمیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت،شرکانےحکومتی اقدامات کو سراہا۔
