چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ، اسکول کی چھت کے مخدوش حصوں کی فوری مرمت کا حکم

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ، اسکول کی چھت کے مخدوش حصوں کی فوری مرمت کا حکم

کورنگی کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹی ایم سی سیکنڈری گرلز اسکول 3 اور پرائمری گرلز اسکول 14 سیکٹر 33-D یوسی 5 کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں اسکولز کی چھت کے بعض حصوں سے پلستر اور دیگر ٹکڑے گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بچوں کی جان و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر طلبہ کو چھٹی دے دی گئی اور احتیاطی تدابیر کے تحت اسکولز کو چند روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ اسکولز کی چھت اور عمارت کے متاثرہ حصوں کی مرمت کا کام بلا تاخیر شروع کیا جائے اور تمام ضروری تعمیراتی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسکول کی عمارت کو مکمل طور پر محفوظ بنائے بغیر تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کی جائیں۔

محمد نعیم شیخ نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور انہیں محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے مزید ہدایت کی کہ مرمتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تا کہ طلبہ جلد از جلد ایک محفوظ، بہتر اور سازگار ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو کام کی مسلسل نگرانی اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں