پاکستان امریکن کلچر سینٹر میں تھیٹر فیسٹیول 2026 کے حوالے سے پریس کانفرنس اور سکرپٹ تقسیم کی تقریب

پاکستان امریکن کلچر سینٹر میں تھیٹر فیسٹیول 2026 کے حوالے سے پریس کانفرنس اور سکرپٹ تقسیم کی تقریب

کراچی: پاکستان امریکن کلچر سینٹر میں تھیٹر فیسٹیول 2026 کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس اور سکرپٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں معروف ڈائریکٹرز اور اداکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستانی امریکن کلچر سینٹر کے اس قدم کو بیحد سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان امریکن کلچر سینٹر مخدوم علی ریاض، ڈائریکٹر رضوان صابر اور الیاس ندیم نے کہا کہ پاکستان امریکن کلچر سینٹر کے اپنے اصول ہیں جن میں معیاری ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔ اس بار بھی بہترین لیکن معیاری ڈرامے پیش کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ کتنے لوگ آتے ہیں، جو بھی آئے مگر انہیں اس موضوع کو سمجھنا چاہیے تاکہ وہ لطف اندوز ہوں۔

مخدوم علی ریاض نے کہا کہ سندھ کے کسی بھی شہر کے ہدایت کار کا ڈرامہ پیش کرے اگر اسکرپٹ میں جان ہے تو اسے اہمیت دی جائے گی۔ یہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر ہم سب کا ہے اور سب کو مل کر کام کرنا چاہیے

ڈائریکٹر رضوان صابر نے کہا کہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کی انتظامیہ نے ہمیشہ معیاری کام کو اہمیت دی ہے۔ فیسٹیول میں کاسٹ بہترین ہے اور امید ہے کہ یہ فیسٹیول بہت کامیاب رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں