چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا سیکٹر 11-F میں جاری روڈ کارپیٹنگ کا معائنہ
کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 9 سیکٹر 11-F میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 9 حنظلہ انور قریشی، کونسلرز، بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ کے ایکس سی این جہانزیب، انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق، شفاف انداز میں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ایسے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا ہے جن کے ثمرات براہِ راست شہریوں تک پہنچیں اور ان کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہو۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں اور عوام کو پائیدار اور معیاری سہولیات میسر آئیں۔معائنے کے دوران چیئرمین اور میونسپل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کی پر پورا اترا جا سکے۔
