آباد کی جانب سے الائیڈ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ان ہاؤس نمائش کے انعقاد کا اعلان

آباد کی جانب سے الائیڈ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ان ہاؤس نمائش کے انعقاد کا اعلان

کراچی:ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے تعمیراتی صنعت سے وابستہ الائیڈ صنعتوں کے فروغ،کاروباری روابط کو مضبوط بنانے اور مقامی مینوفیکچررز کو نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے 3  روزہ ان ہاؤس  نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

نمائش 13، 14 اور 15 نومبر کو آباد ہاؤس میں منعقد ہوگی، جس میں بلڈرز، ڈیولپرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مینوفیکچررز ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔

چیئرمین آباد محمد حنیفگوہر نے نمائش کے انعقاد کے حوالے سے کہا ہے کہ تعمیراتی صنعت کی ترقی میں ذیلی صنعتوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تعمیراتی شعبے سے منسلک مختلف صنعتیں نہ صرف اس شعبے کی ضروریات پوری کرتی ہیں بلکہ ملکی معیشت، روزگار کے مواقع اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اسی اہمیت کے پیش نظر آباد نے ان ہاؤس نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان صنعتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مختلف کاروباری شعبوں کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

حنیف گوہر نے کہا کہ3 روزہ نمائش کے ذریعے بلڈرز اور مینوفیکچررز کو براہ راست کاروباری روابط قائم کرنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔  ان  کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس آباد نمائش کے پلیٹ فارم پر تعمیرات صنعت سے وابستہ کاروباری شخصیات ایک دوسرے کی ضروریات، مصنوعات اور خدمات سے آگاہ ہو سکیں گی، جس سے مستقبل میں مشترکہ کاروباری منصوبوں اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انھوں نے کہا کہ نمائش میں مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات متعارف کرائیں گی، جس سے بلڈرز اور ڈیولپرز کو تعمیراتی شعبے میں استعمال ہونے والی جدید مصنوعات، سامان اور دیگر سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔اس طرح مینو فیکچررز کو بھی اپنی مصنوعات براہ راست متعلقہ خریداروں کا کاروباری اداروں تک پہنچانے اور مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کا موقع بلے گا۔انھو نے امید ظاہر کی کہ یہ 3 روزہ نمائش تعمیراتی صنعت اور اس اس سے وابستہ الائیڈ انڈسٹری کیلیے سودمند ثابت ہوگی اور اس کے نتیجے میں کاروبار روابط کے فروغ کے ساتھ مقامی صنعتوں کو بھی ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں