امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گلبرگ ٹاؤن یوسی 7 بلاک 3 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گلبرگ ٹاؤن یوسی 7 بلاک 3 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گلبرگ ٹاؤن کی یونین کونسل 7، بلاک 3 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر حسین آباد مسجد سے ایم اے بی اسکول تک سڑک کی تعمیر، آغا خان جماعت خانہ سے بانٹوا ٹاؤن تک پیور بلاک کے ذریعے سڑک کی تعمیر اور کریم آباد مارکیٹ سے صدیق آباد تک پیور بلاک کی تنصیب کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، یو سی چیئرمین زبیر ولی، وائس چیئرمین محمد الیاس اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر منعم ظفر خان نے افتتاح کے بعد مختلف سڑکوں کا دورہ کیا اور جاری و مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقے کے عوام سے ملاقات بھی کی اور منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہری مسائل، بلدیاتی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جانا چاہیے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آسکے۔حالانکہ واٹر واٹر اور سیوریج کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے مگر وہ لوگ کام نہیں کر رہے ہمارے ٹاؤن اور یو سی چیئرمین عوام کے وسیع تر مفاد میں واٹر اور سیوریج کے کاموں کو بھی اپنے فنڈ سے مکمل کر رہے ہیں تاکہ تعمیر ہونے والی سڑک دیر پا اور پائیدار ہو تاکہ عوام اس کو ایک لمبے عرصے تک استعمال کر سکیں

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں دستیاب وسائل کے مطابق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف یونین کونسلز میں سڑکوں کی تعمیر، پیور بلاک کی تنصیب اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ گلبرگ ٹاؤن کے باعث علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر علاقے میں عوام کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔

تقریب میں علاقہ معززین نے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علاقے میں مزید بلدیاتی کاموں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں