کاروباری شخصیات کی حکومت کےماحولیاتی اقدامات کی تعریف، کوپ31میں صوبے کے تجربات کو موسمیاتی پیشرفت کے لیے اہم قرار

کاروباری شخصیات کی حکومت کےماحولیاتی اقدامات کی تعریف، کوپ31میں صوبے کے تجربات کو موسمیاتی پیشرفت کے لیے اہم قرار

کراچی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کی فریقین کی 31ویں کانفرنس سے قبل پری کوپ 31ورکشاپ کا انعقاد

کراچی:موسمیاتی تبدیلی کےاثرات میں کمی اورماحولیاتی سرمایہ کاری کےلیےکراچی سینٹرفارکلائمیٹ چینج اور کاٹی کے اشتراک سےپری کوپ 31ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عُقیلی،جسٹس لاہور ہائیکورٹ جواد حسن، سرکاری حکام،سرمایہ کاروں اور ماحولیاتی ماہرین کی شرکت

ورکشاپ میں صاف پانی،زرعی زمینوں کی بحالی،صنعتی آلودگی وکاربن اخراج میں کمی،الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

کراچی سینٹر فار کلائمیٹ چینج کے بانی بلنت سہیل کا موسمیاتی وعدوں کو عملی منصوبوں، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی شمولیت میں بدلنے پر زور

جسٹس لاہور ہائی کورٹ جواد حسن کا ماحولیاتی قوانین کے مؤثر نفاذ، عوامی مفاد کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قانونی استحکام پر زور

سیکریٹری ماحولیات فیصل احمد عُقیلی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے، ماحول کے تحفظ، پالیسی سازی، ادارہ جاتی اصلاحات l پر کام کر رہے ہیں، کاربن مارکیٹ کے فروغ کے لیے 13 منصوبوں کی منظوری دے کر وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کو ارسال کیے ہیں۔ان منصوبوں سے 330.13 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج میں کمی لانے کی صلاحیت موجود ہے13 کاربن منصوبوں میں ونڈ پاور، بائیو چار، میتھین اخراج میں کمی اور پائیدار جنگلات شامل ہیں۔سندھ حکومت نے 62.15 ملین ڈالر کے 6 ترجیحی موسمیاتی منصوبے بھی تیار کیے ہیں۔6 ترجیحی منصوبوں میں پانچ اضلاع میں بائیو گیس، زیریں سندھ میں فلوٹنگ ایگریکلچر اور بھٹوں سے کاربن اخراج میں کمی شامل ہے۔قومی موسمیاتی اہداف کےلیےسندھ کی سفارشات تیار،کاربن اخراج کی نگرانی کےلیےڈیجیٹل رجسٹری اور ڈیش بورڈ پر کام جاری ہے۔

کاروباری شخصیات کی حکومت کےماحولیاتی اقدامات کی تعریف، کوپ31میں صوبے کے تجربات کو موسمیاتی پیشرفت کے لیے اہم قرار

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں