اسکیم 33 میں آئی بی سومرو روڈ پر نالے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال،وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کا برہمی کا اظہار

اسکیم 33 میں آئی بی سومرو روڈ پر نالے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال،وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کا برہمی کا اظہار

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اسکیم 33 میں آئی بی سومرو روڈ پر حالیہ تعمیر نالے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری، چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ اسد اللہ خان، چیف انجینئر کے ڈی  عبد الصمد جملانی، ایس ای، کے ڈی اے جنید صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے نالے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا اور ٹھیکیدار سے موقع پر سوالات کے جوابات طلب کئے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نالے کی فوری مرمت کرائی جائے اور تعمیراتی کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار سے فوری رپورٹ طلب کی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں