سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جمہوری روایات کے تسلسل کا اہم حصہ ہیں: مرتضیٰ وہاب

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جمہوری روایات کے تسلسل کا اہم حصہ ہیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ ہائیکورٹ آمد کے موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ جمہوریت کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جمہوری روایات کے تسلسل کا اہم حصہ ہیں اور یہ انتخابات وکلا برادری کے جمہوری شعور اور ادارہ جاتی روایات کی عکاسی کرتے ہیں، وکلا برادری نے ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے، جو قابلِ تحسین ہے،

انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا اور کامیاب ہونے والے امیدوار قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ منتخب نمائندے وکلا برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے اور عدلیہ کی آزادی، آئینی اصولوں اور جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں