صفورا ٹاؤن میں عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے ترقیاتی کام جاری، چیئرمین راشد خاصخیلی کا معائنہ

صفورا ٹاؤن میں عوام کو سہولیات پہنچانے  کیلئے ترقیاتی کام جاری، چیئرمین راشد خاصخیلی کا معائنہ

کراچی: صفورا ٹاؤن کی صورتحال کو بتدریج بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ،سندھ حکومت کے تعاون سمیت صفورا ٹاؤن نے کئ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی ،چیئرمین یوسی 3 تاج محمد وسان سمیت دیگر کے ہمراہ بلاول شاہ نورانی گوٹھ اور عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں گلیوں کو  پختہ کرنے کیلئے پیور بلاکس کی تنصیب کے کام کے معائنے کے دوران کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ صفورا ٹاؤن کی گرین بیلٹس کو بہتر کرنے کیلئے تیزی سے کام کئے جارہے ہیں ،پارکوں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اسی طرح علاقوں کی گلیوں کو پختہ کرکے عوام کو سہولیات پہنچائ جارہی ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو سہولیات پہنچانے میں دن بہ دن بہتری لائ جائے اسی لئے کاموں میں بہتری لائ جارہی ہے اس موقع پر عوام نے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بطور چیئرمین ان کی خدمات قابل تعریف ہیں اور امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں