
کراچی(رپورٹ: اے بی سومرو) صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ الخدمت کو چندہ عوام کی خدمت کے لیے دیتے ہیں، اسے چاہیے کہ میئر کراچی کے ساتھ بیٹھ مل کر کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائیندگان نے عید پر بھرپور کام کیا اور آلائشیں اٹھائیں، آپ سے پہلے بھی لوگوں نے الزامات لگائے مگر ان کا حشر بھی آپ نے دیکھا، آپ نے جو تعلیمی اداروں کے اندر لوگوں کے ذہن بھری اب آپ کو اس سے باہر نکلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے مکار شخص نے ہمارے دوست ممالک کے دیے ہوئے تحائف بیچ دیے۔ پوری دنیا کو پتا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں ڈاکہ مارا ہے۔ یہ بات قابل فکر ہے۔
عمران خان کی خواہش ہے کہ ثاقب نثار کو ایک بار پھر چیف جسٹس بنایا جائے، جس شخص نے ملک میں ہر قسم کی منی لانڈرنگ کی اور اکاؤنٹس چھپائے اس شخص کو ثاقب نثار نے صادق اور امین کہا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ثاقب نثار کو اس کے بدلے ٹکٹس ملیں جو وہ اور اس کا بیٹا دھڑا دھڑ بیچتے گئے، میں سمجھتاہوں کے یہ نیب کا کیس ہے۔ جب ثاقب نثار جیسا شخص 30 دن کے ریمانڈ میں جائے گا تو باتیں کھلیں گی۔
