پریس کلب اور آرٹس کونسل ایک ہی ادارہ ہیں: محمد احمد شاہ
زندگی کا نچوڑ آپ کا گھر اور آپ کی فیملی ہے: صدر آرٹس کونسل آف پاکستان
صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ نے کراچی پریس کلب میں ،ہم پے جو گزری، میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت رکاوٹوں کے باوجود فیصلہ کیا تھا کہ ہم نے الیکشن لڑنا ہے، میں کہتا رہاہوں کے میں کسی اور کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے کام کرتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ زندگی کا نچوڑ آپ کا گھر اور آپ کی فیملی ہے، مشکل وقت میں وہ ہی کھڑے رہتے ہیں۔ میں نے پورے ملک میں آرٹس کونسل شروع کروائے۔
صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ نے کہا کہ میری وائیف نے بچوں ٹائیم دیا، میں ٹائیم نہیں دے سکا وہ خال پورہ کرنے کی کوشش کررہاہوں۔
