چیلینجز کے باوجود معاشی بہتری کا سفر جاری ہے: محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں،عالمی سرمایہ کار پاکستان سے آگے دیگر منڈیوں پر بھی رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکہ کے سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں۔ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی معیشت بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہے،چیلینجز کے باوجود معاشی بہتری کا سفر جاری ہے۔
