میئر کراچی کا محکمہ انسدادِ تجاوزات کو شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے دو ہفتوں کا الٹی میٹم

میئر کراچی کا محکمہ انسدادِ تجاوزات کو شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے دو ہفتوں کا الٹی میٹم۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں تجاوزات سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انسدادِ تجاوزات کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا محکمہ انسدادِ تجاوزات کے تمام افسران کے ساتھ اہم اجلاس۔

میئر کراچی کا تجاوزات سے متعلق شہریوں کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار، شہر بھر میں میگا آپریشن شروع کرنے کی ہدایت۔

میئر کراچی کا محکمہ انسدادِ تجاوزات کو شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے دو ہفتوں کا الٹی میٹم۔

میئر کراچی کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا حکم۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں، اس کے باوجود شہریوں کی جانب سے تجاوزات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ یہ صورتِ حال کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ مجھے محض الفاظ، رپورٹس یا وقتی کارروائیاں نہیں چاہئیں، بلکہ عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ہر ماہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کرتی ہے۔ اگر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہیں ہوتا تو ایسے محکمے کا کیا فائدہ؟اب تجاوزات سے متعلق مزید شکایات پر سخت کارروائی ہوگی۔ یا کام کرکے دکھائیں یا نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

میئر کراچی کی افسران کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کرنے کی ہدایت۔

اجلاس میں میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر، مشیرِ مالیات گلزار ابڑو اور متعلقہ افسران کی شرکت۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں