بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی سربلندی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی جدوجہد کی:مرتضیٰ وہاب
مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا خراجِ عقیدت
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی سربلندی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی جدوجہد کی،مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں پاکستان میں جمہوری نظام کے استحکام کی روشن مثال ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے دور میں جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے غیر معمولی حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے جمہوری تحریک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مادرِ جمہوریت نے مشکلات، قید و بند اور صعوبتوں کے باوجود جمہوریت کا پرچم سربلند رکھا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی جدوجہد آئین کی حکمرانی اور عوامی بالادستی کے لیے قربانیوں کی لازوال داستان ہے، بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان مادرِ جمہوریت کی جمہوری جدوجہد اور نظریاتی وابستگی کے امین ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں جمہوری اقدار کا فروغ اور عوام کی خدمت ہمارے قائدین کے مشن کی تکمیل ہے۔مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ثابت قدمی، سیاسی بصیرت اور جمہوریت کے لیے جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی زندگی وقف کی، ان کی خدمات قومی تاریخ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 15ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
