یو پی موڑ تا4K چورنگی پانچ ہزار روڈ پر محکمہ انسدادِ تجاوزات کی کارروائی

یو پی موڑ تا4K چورنگی پانچ ہزار روڈ پر محکمہ انسدادِ تجاوزات کی کارروائی۔

پانچ ہزار روڈ  تجاوزات سے پاک، شہریوں کو آمدورفت میں بڑی سہولت ملے گی۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یو پی موڑ سے فور کے چورنگی تک پانچ ہزار روڈ پر محکمہ انسدادِ تجاوزات کی کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ نے مسلسل ایک ماہ کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے پانچ ہزار روڈ کو ناجائز تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے، جس کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ذوالفقار علی شاہ، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات عبید الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات محمد صدیق اور دیگر ٹاؤن افسران بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ تجاوزات شہریوں کی آمدورفت، ٹریفک کی روانی اور شہری نظم و ضبط کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ عوامی مفاد میں کیے گئے اس آپریشن کا مقصد سڑکوں کو کشادہ، محفوظ اور ٹریفک کے لیے مکمل طور پر قابلِ استعمال بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پانچ ہزار روڈ پر دوبارہ ٹھیلے، پتھارے یا کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کا روزگار ختم کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے بنیادی حق، یعنی محفوظ اور آسان آمدورفت کو یقینی بنانا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ جو افراد یا ادارے مین شاہراہوں پر ٹھیلے اور پتھاروں کی سرپرستی کرتے ہیں، انہیں عوامی مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے کیونکہ ایسی تجاوزات ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے روزمرہ مشکلات کا سبب بنتی ہیں۔انہوں نے دیگر سرکاری اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں، جبکہ شہری بھی ناجائز تجاوزات کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ شہر کو صاف، منظم اور ٹریفک کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں