پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے 33 بچے اور دو ٹیچر جاں بحق، 50 زخمی

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے 33 بچے اور دو ٹیچر جاں بحق، 50 زخمی

پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، نتیجے میں 33 بچے اور دو خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زیادہ زخمی بھی شامل ہیں۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 نے ایمبولینسز کے ذریعے 40 سے زائد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ نے پہلے 6 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ مزید زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

بعد ازاں اسپتال ذرائع نے چھت گرنے کے واقعے میں 35 ہلاکتوں کی تصدیق کردی، جن میں بچے اور 2 خواتین ٹیچرز شامل ہیں، جن کی شناخت 25 سالہ ثمرین اور 27 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق پہلے 17 بچوں کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔صورت حال اور بچوں کی لاشیں دیکھ کر اسپتال کی انتظامیہ بھی غمزدہ ہے، جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

گورنرکے پی کے نے شہدا کیلئے 10 لاکھ زخمیوں کیلئے دو لاکھ دینے کا اعلان کیا، تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں